Friday, October 14, 2011

جنت کی نعمتوں، اس کی صفات اور جنی توں کا بیان



 منتخب از صحیح مسلم شریف جلد سوئم




 منتخب از صحیح مسلم، حصہ سوئم

کِتَا بُ الْجَنَّۃِ  وَ صِفَۃِ   نَعِیْمِھَا وَ اَھْلِـــھَا  جنت کی نعمتوں، اس کی صفات اور جنی

توں کا بیان

958  رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔ ’’جنت کو تکالیف نے گھیرا ہوا ہے اور دوزخ کونفسانی خواہشات نے گھیرا ہوا ہے ‘‘۔ (عن انس رضی اللہ عنہ )  {وضاحت : جنت میں جانے کے لئے دنیا میں تکالیف برداشت کرنا پڑتی ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم  نے برداشت کیں اور جہنم والے دنیا میں اپنی خواہشات کے مطابق چلتے ہیں۔ آخر ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا}
959 رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’جنتی لوگ اپنے اوپر کی منزلوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان میں چمکتے ہوئے ستاروں کو دیکھتے ہو کیونکہ بعض (مسلمانوں) کے درجات بعض (دوسروں) سے زیادہ ہونگے‘‘۔ صحابہ رضی اللہ عنہم  نے عرض کیا:۔’’اے اللہ کے رسول ، وہ انبیا کے درجات ہونگے جن تک کوئی اور نہیں پہنچ سکتا‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا ’’ نہیں اس ذات کی قسم  جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ  پر ایمان لائے اوراس کے رسولوں کی تصدیق کی ‘‘۔  (عن ابی سعید خدری  رضی اللہ عنہ )
960  رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔ ’’جنت میں ایک بازار ہے جس میں جنتی ہر جمعہ کے دن آیا کریں گے اس دن شمال سے ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں پر سے گزرے گی اس سے ان کا حسن و جمال اور بڑھ جائے گا پھر وہ اپنے گھر والوں کی طرف
لوٹ کر جائیں گے تو وہ کہیں گے اللہ کی قسم ، ہمارے پاس سے جانے کے بعد تمہارا حسن و جمال بہت زیادہ ہوگیا ہے وہ کہیں گے اللہ کی قسم ، ہمارے بعد تمہارا حسن و جمال بھی بہت زیادہ ہوگیا‘‘ (عن انس بن مالک  رضی اللہ عنہ )  {وضاحت:۔ جنت میں رہنے والوں کودیگر نعمتوںکے ساتھ ساتھ خوب صورتی جیسی نعمت بھی ا ﷲ رب العزّت عطافرمائیں گے آخرت میں خوبصورتی کو حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے نیک اعمال کیجئے}
961 رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا :۔ ’’جنتی جنت میں کھائیں گے، پئیں گے وہ اس میں نہ رفع حاجت کریں گے، نہ ناک صاف کریں گے، نہ پیشاب کریں گے ۔ ان کا کھانا  ڈکار کی شکل میں تحلیل ہوجائیگا وہ مشک کی طرح خوشبو دار ہوگا ۔ ان کو تسبیح اور حمد کا الہام اس طرح کیا جائے گا جس طرح سانس آتا جاتا ہے‘‘۔   (عن جابر بن عبد اللہ  رضی اللہ عنہما  )
962  رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔ ’’جو شخص جنت میں داخل ہوگا اسے ایسی نعمتیں دی جائیں گی کہ پھر اسے کوئی تکلیف نہیں ہوگی، نہ اس کے کپڑے پرانے ہوں گے، نہ اس کی جوانی ختم ہوگی ‘‘۔ (عن ابی ہریرہ  رضی اللہ عنہ )
963 رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔ ’’ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا (اے اہل جنت) تمہارے لئے یہ مقرر ہوگیا ہے کہ تم ہمیشہ تندرست رہوگے اور کبھی بھی بیمار نہیں ہوگے، تم زندہ رہوگے اور کبھی نہیں مرو گے اور تم ہمیشہ جوان رہو گے اور کبھی بوڑھے نہیں ہوگے اور تم ہمیشہ نعمتوں میں رہو گے اور تم پر کبھی بھی کوئی تکلیف نہیں آئے گی‘‘ اور اس کی  تائید  اللہ عزّوجل نے اس قول میں فرمائی ہے :۔(ترجمہ) ’’اور ان کو یہ بات بتادی جائیگی یہ وہ جنت ہے جس کے تم اپنے اعمال کی و جہ سے وارث بنائے گئے ہو ‘‘ (الاعراف 7 : آیت 43)  (عن ابی ہریرہ  رضی اللہ عنہ )
964 رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔ ’’موتیوں کا ایک خیمہ ہے جس کی لمبائی 60 میل ہے، اس کے ہر کونے میں مومن کی بیویاں ہوں گی، جن کو دوسرے کونے والی نہیں دیکھ سکیں گی ‘‘۔ (عن عبد اللہ بن قیس  رضی اللہ عنہ )
965 رسول کریم  صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔  ’’سَیْحَا نُ  اور  جَیْحَا نُ  اور  فرات  اور  نیل  یہ جنت کی نہروں میں سے ہیں ‘‘۔(عن ابی ہریرہ  رضی اللہ عنہ )
966 رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا:۔ ’’ جنت میں کچھ ایسی قومیں داخل ہوں گی جن کے دل  (نرم مزاجی ا و ر توکل علی اللہ میں ) پرندوں کی طرح ہوں گے ‘‘۔ (عن ابی ہریرہ  رضی اللہ عنہ )

No comments:

Post a Comment